کیمپ جیل میں منشیات کیس میں بند قیدی پراسرار طور پر جاں بحق

کیمپ جیل میں منشیات کیس میں بند قیدی پراسرار طور پر جاں بحق

  

لاہور (کرائم رپورٹر)کیمپ جیل میں منشیات کیس میں بند قیدی پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا پولیس نے نعش پورسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق کیمپ جیل میں منشیات فروشی کے کیس میں قید اشراف نامی قیدی کو طبیعت کی خرابی کے باعث سروسز ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج جانبر نہ ہو سکا جیل حکام نے اشرف کی نعش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا جیل حکام کے مطابق اشرف مقدمہ f.i.r # 972/20، u / s 302/365 p / s شاہدرہ ٹاؤن میں ملوث تھا جو افیون کا دائمی عادی تھا کئی روز سے بیماری کے باعث جیل کے ہسپتال میں زیر علاج تھا گزشتہ روز طبیعت کی خرابی کے باعث اسے سروسز ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

مزید :

علاقائی -