پولیس افسران و اہلکاروں میں بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد کی تقسیم

پولیس افسران و اہلکاروں میں بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد کی تقسیم

  

لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس افسران و اہلکاروں میں بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد کی تقسیم کی گئی ایس پی ماڈل ٹاؤن اعجاز رشید نے تعریفی اسناد تقسیم کیں۔تعریقی اسناد حاصل کرنے والوں میں ایس ایچ او گلبرگ انسپکٹر وسیم اختر،سب انسپکٹر ذوالقرنین،اے ایس آئی طاہر، اے ایس آئی وقاص حیدر،پرسنل اسسٹنٹ ظہیر احمد،اے ایس آئی تفہیم مہدی،ایس ایس اے احسن،اے ایس آئی محمدصدیق، سرفراز، سجاد، کانسٹیبل نواز، عرفان،خرم اور عقیل شامل ہیں۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اعجاز رشید کے مطابق محنتی،ایماندار و فرض شناس افسران اور جوان محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی مجموعی کاررکرگی میں نکھار پیدا کرتی ہے۔کرائم کنٹرول،سائلین کی داد رسی اور خوش اخلاقی ہمارا نصب العین ہونا چاہیئے۔پولیس افسران و جوان کمیونٹی پولیسنگ اور جرائم کے تدارک کیلئے اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں۔

مزید :

علاقائی -