ڈاکٹر آصف اشرف جلالی کو14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیاگیا

  ڈاکٹر آصف اشرف جلالی کو14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار، کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ وجہیہ خواج چودھری نے توہین اہل بیت اور نقص امن کیس میں گرفتار ڈاکٹر آصف اشرف جلالی کو14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیاہے،گزشتہ روز ملزم ڈاکٹر آصف اشرف جلالی کو سخت سیکیورٹی میں ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیا گیا تھانہ سمن آباد پولیس نے ملزم آصف اشرف جلالی کو جوڈیشل ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم ڈاکٹر آصف اشرف جلالی کے خلاف توہین اہل بیت کی ویڈیو قبضے میں لے لی گئی ہے جبکہ ان سے مقدمہ کی تفتیش بھی مکمل کر لی گئی ہے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیاجائے ملزم ڈاکٹر آصف اشرف جلالی کے وکیل نے کہا کہ پولیس نے بدنیتی کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا ہے ڈاکٹر آصف اشرف جلالی نے توہین اہل بیت کے جرم کا ارتکاب نہیں کیا، ڈاکٹر آصف اشرف جلالی کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کاحکم دیاجائے عدالت نے دلائل سننے اور ریکارڈ دیکھنے کے بعد ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیاہے۔

مزید :

علاقائی -