فراڈ میں ملوث ملزم احد خان کے کیس کی سماعت 5 اگست تک ملتوی

فراڈ میں ملوث ملزم احد خان کے کیس کی سماعت 5 اگست تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے ایل ڈی اے سٹی میں اربوں روپے فراڈ میں ملوث ملزم احد خان کے کیس کی سماعت 5 اگست تک ملتوی کردی فاضل جج کے عدالتی تعطیلات پر ہونے کے باعث کیس میں پیش رفت نہیں ہوسکی احتساب عدالت نے نیب کو ملزمان کے خلاف ریفرنس جلد دائر کرنے کا حکم دے رکھا ہے یادرہے کہ عدالت عالیہ نے احد چیمہ کی اس کیس میں ضمانت منظور کررکھی ہے کورونا وائرس کے پیش نظر ملزم احد چیمہ کو عدالت کے روبرو پیش نہیں کیاگیا،نیب کا موقف ہے کہ ملزمان نے کروڑوں روپے کے پلاٹ فروخت کر دئیے ایل ڈی اے سٹی میں اربوں روپے کی فائلیں فروخت کی گئیں ملزمان نے ایل ڈی اے سٹی میں متعدد فائلیں فروخت کیں اور رقم بٹوری ہے۔

مزید :

علاقائی -