چیک ڈس آنر کے مقدمات میں مطلوب 2اشتہاری ملزم گرفتار

چیک ڈس آنر کے مقدمات میں مطلوب 2اشتہاری ملزم گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر) چیک ڈس آنر کے مقدمات مطلوب 2اشتہاری ملزم گرفتار۔لاہور انویسٹی گیشن پولیس نے اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمات میں مطلوب 2اشتہاری ملزمان شاہد اوررجب علی کو گرفتار کیا ہے۔انویسٹی گیشن پولیس مزنگ نے چیک ڈس آنرکے مقدمے میں 3سال سے مطلوب اشتہاری ملزم محمدشاہد کو گرفتار کر لیا ہے اسی طرح انویسٹی گیشن پولیس راوی روڈ نے بھی چیک ڈس آنر کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم رجب علی کو گرفتار کر لیا ہے۔انویسٹی گیشن پولیس ٹیموں نے اشتہاری ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیمز کو شاباش دی ہے۔

مزید :

علاقائی -