3 گینگز کے11 ملزمان گرفتار، کاریں اور موٹر سائیکلیں برآمد

3 گینگز کے11 ملزمان گرفتار، کاریں اور موٹر سائیکلیں برآمد

  

لاہور(کرائم رپورٹر) 3 گینگز کے11 ملزمان گرفتار، 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی کاریں اور موٹر سائیکلیں برآمد۔ ایس پیAVLS تصور اقبال کی سربراہی میں سٹی ڈویژن نے وہیکل چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کار و موٹر سائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 3 گینگز کے11 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار ملزمان میں اشفاق حسین،شہباز، ابوزر خالد، ضیان عرف شیری، سبیل حسن، کامران، ابرار عرف بے بی، امیر حمزہ، علی رضا، فیضان احمد اورطلحہ بھی شامل ہیں۔ ملزمان سے50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 3کاریں، 5 رکشے،29 موٹرسائیکلیں اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں گاڑی و موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف بھی کیا ہے۔ڈی ایس پی AVLSسٹی محمد سلیم اللہ کی سربراہی میں پولیس ٹیمز نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان نے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیمز کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -