ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم کے تحت اہداف 30 جولائی تک پورے کر لیں

ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم کے تحت اہداف 30 جولائی تک پورے کر لیں

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے کہا کہ ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم کے تحت اہداف 30 جولائی تک پورے کر لیں۔لوکل اینڈ سپیشل لاز کے 34 سیکشن میں آپریشن ونگ کا کوئی اشتہاری آزاد نہیں ہونا چاہئے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے ذریعے کیرئیر پلاننگ کر کے باصلاحیت اور پروفیشنل افسران کو موقع دیں گے۔موجودہ حالات میں پولیسنگ مشکل کام،چیلنجز اور ٹارگٹ کا دلجمعی سے سامنا کریں۔اشفاق خان نے کہا کہ غیر قانونی مویشی منڈیاں لگانے والے بڑے آرگنائزرز کو گرفت میں لیں۔تھانوں اور پولیس دفاتر کی حفاظت کیلئے بھرہور سکیورٹی انتظامات عمل میں لائیں۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں اقبال ٹاؤن ڈویڑن کی951 مجالس کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں۔کائٹ فلائنگ روکنے کیلے ڈرون ٹیکنالوجی اور مساجدکے ممبر سے استفادہ کریں۔اشفاق خان نے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر کرائم کنٹرول ایس ایچ اوکی بنیادی ذمہ داری،اپنی کارکردگی کا خود موازنہ کریں کرپشن اور کریمنل سرگرمی میں ملوث پولیس افسران سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -