نارنگ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

Jul 22, 2020


شیخوپورہ(بیورورپورٹ)سرحدی آبادی نارنگ منڈی کے قریب واقعہ گورنمنٹ ہائی سکول نمبرایک کے قریب دومسلح موٹرسائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ گولیاں لگنے سے ایک شخص موقع پر جاں بحق دوسرا شدیدزخمی مسلح موٹر سائیکل سوار فائرنگ کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ دن دیہاڑئے فائرنگ سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔ذر ائع کے مطابق مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی عمر55سال قریب ہے کہ جبکہ مضروب کو قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کو اطلاع کردی گئی تاہم پولیس جائے وقوعہ پرتاخیر سے پہنچی ہے۔

مزیدخبریں