حافظ آباد: کومبنگ آپریشن میں 11ملزمان گرفتار
حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ پاکستان) تھانہ جلالپور بھٹیاں پولیس کا حساس اداروں کے ساتھ مل کر مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن،3 اشتہاریوں،5 عدالتی مفروران سمیت11 ملزمان گرفتار،بڑی مقدار میں منشیات اورشراب برآمد،سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کے دوران3 اشتہاریوں،5 عدالتی مفروران سمیت11 ملزمان گرفتار کئے گئے۔بدنام زمانہ منشیات فروش نواز کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1660 گرام چرس،ملزم مرتضی سے 8 لیٹر شراب جبکہ ملزم مدثر سے 9 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے، جبکہ3 اشتہاری مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن میں اختر،ذوالفقار اور اصغر شامل ہیں۔