کورونا سے مزید 8افراد جاں بحق، 305نئے کیس، پنجاب کے 4شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کورونا سے مزید 8افراد جاں بحق، 305نئے کیس، پنجاب کے 4شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور، اسلام آباد، کراچی (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5639 ہوگئی جبکہ305 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 266096 تک جاپہنچی ہے۔اب تک پنجاب میں 2090، سندھ میں 2019 اور خیبر پختونخوا میں 1147 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 160، بلوچستان میں 133، آزاد کشمیر میں 47 اور گلگت بلتستان میں 43 افراد کا انتقال ہوا ہے۔ ۔ منگل کے روزپنجاب سے کورونا کے 253 کیسز اور 7 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کْل تعداد 90444 اور ہلاکتیں 2090ہو چکی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا کے 66021 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا کے مزید 26 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔۔گلگت بلتستان سیکورونا کے مزید 19کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔پورٹل کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 1868ہوگئی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 43 ہے۔گلگت میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1481 ہے۔آزاد کشمیر سے بھی کورونا کے مزید 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پیر کے روز سندھ میں کورونا کے باعث مزید 26 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2019 ہوگئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 546 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں مصدقہ کیسز کی تعداد 113553 ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ صوبے میں اب تک 92934 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔دوسری طرف کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے پنجاب کے چار شہروں کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکیپٹن (ر) محمد عثمان کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی، گجرات، سیالکوٹ اور گوجرانوالا کے زیادہ کورونا کیسز والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیالکوٹ میں کلاں لدھڑ اور ٹاؤن غازی پور، واہ کینٹ میں وارڈ 3، وارڈ 8 اوریوسی سرائے کالا میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے جب کہ گجرات میں محلہ کالوپورہ، چاہ ترنگ اورگاوں مدینہ سیداں میں اسمارٹ لاک ڈان لگایا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ میں نندی پور، اروپ ٹاؤن اور قلعہ دیدار سنگھ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن والے ایریاز میں اشیاء ضروریہ میسر رہیں گی اور لاک ڈاؤن کا مقصدزیادہ کیسز والے علاقوں سے آمدورفت کو محدودکرنا ہے۔
کورونا

مزید :

صفحہ اول -