ن لیگ اورپیپلز پارٹی کا صحافی مطیع اللہ جان کی فوری بازیابی کا مطالبہ

ن لیگ اورپیپلز پارٹی کا صحافی مطیع اللہ جان کی فوری بازیابی کا مطالبہ

  

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے سینئر صحافی مطیع اللہ جان کے مبینہ اغوا کی مذمت کرتے ہوئے انکی فوری بازیابی کا مطالبہ کیاہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ اسلام آباد سے مطیع اللہ جان کے اغوا کی خبروں پر تشویش ہے، اغواصرف میڈیا کی آزادی اور جمہوریت پر نہیں بلکہ ہم سب پر حملہ ہے،آج مطیع اللہ جان اٹھائے گئے کل ان کی جگہ آپ یا میں بھی ہوسکتے ہیں۔سلیکٹڈ حکومت مطیع اللہ جان کی بحفاظت فوری واپسی کو یقینی بنائے،علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے سینئر صحافی مطیع اللہ جان کے لاپتہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مطیع اللہ جان کو کچھ ہوا تو وزیراعظم اور موجودہ حکومت ذمہ دار ہوگی۔میرشکیل الرحمن کی گرفتاری، چینل24کی بندش اور میڈیا کے خلاف حکومتی اقدامات کے بعد یہ واقعہ نہایت پریشان کن ہے۔مریم اور نگزیب نے کہا کہ مطیع اللہ جان کو زبردستی گاڑی میں لیجانے کی فوٹیج نے حقیقت کھول دی ہے،حکومت جگ ہنسائی اور ملک کی بدنامی سے باز آئے،آئینے توڑنے سے سیاہ چہرے روشن نہیں ہوں گے مطیع اللہ جان کو فوری بازیاب کرایاجائے۔

مذمت

مزید :

صفحہ اول -