چاند نظر نہیں آیا، یکم ذوالحجہ 23جولائی اور عیدالاضحی یکم اگست کو ہوگی، مفتی منیب الرحمان
کراچی (آئی این پی) چاند نظر نہیں آیا، یکم ذوالحجہ 23 جولائی اور عیدالاضحی یکم اگست کو ہوگی ۔ منگل کر ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کی۔اجلاس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا کہ چاند نظر نہیں آیا، یکم ذوالحجہ 23 جولائی اور عیدالاضحی یکم اگست کو ہوگی۔قبل ازیں لاہور اور کوئٹہ میں ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی تھی جس کے بعد زونل کمیٹیوں نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کردیا تھا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں عید الاضحی 31 جولائی جمعہ کو منائی جائے گی۔
چاند