سینئر صحافی مطیع اللہ جان اسلام آباد سے لاپتا ہو گئے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی مطیع اللہ جان اسلام آباد سے لاپتہ ہوگئے۔مطیع اللہ جان کی اہلیہ کے مطابق ان کے شوہر کی گاڑی جی سکس میں ان کے سکول کے پاس کھڑی پائی گئی ہے۔اہلیہ کے مطابق شوہرکو کچھ لوگ زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔دوسری جانب صحافی مطیع اللہ جان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ کی گئی ہے جس میں ان کے بیٹے نے اپنے والد کے لاپتا ہونے کی اطلاع دی۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مطیع اللہ جان کے اغوا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکام جلد ازجلد مطیع اللہ جان کا پتا لگائیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے مطیع اللہ جان کی ایک ٹوئٹ پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔
مطیع اللہ جان