اسلام آباد ہائی کورٹ کا صحافی مطیع اللہ جان کو بازیاب کرانے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ کا صحافی مطیع اللہ جان کو بازیاب کرانے کا حکم

  

اسلام آباد(آئی این پی) ہائی کورٹ نے سینئر صحافی مطیع اللہ جان کو بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مغوی کے بھائی کی درخواست پر احکامات جاری کیے ہیں۔ درخواست گزار نے بیرسٹر جہانگیر جدون کے ذریعے سینئر صحافی کی بازیابی کی درخواست جمع کرائی تھی۔عدالت نے سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اور آئی جی پولیس کو نوٹس جاری کرتا ہوئے کہا ہے کہ اگر مطیع اللہ جان کو بازیاب نہیں کرایا جا سکا تو فریقین کل ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رجسٹرار آفس خصوصی نمائندے کے ذریعے فریقین کو عدالتی نوٹس فوری بھیجیں۔عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کے مطابق صحافی مطیع اللہ جان کو دن دیہاڑے اسلام آباد سے اغوا کیا گیا،یہ مبینہ طور پر جبری گمشدگی کا مقدمہ ہے۔انتظامیہ پیش ہوکر بتائے کیوں نا ایسے واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

صحافی مطیع اللہ جان

مزید :

صفحہ اول -