اپنے منہ میاں مٹھو،ڈونلڈٹرمپ نے خود کو سب کا پسندیدہ صدر قرار دے دیا

اپنے منہ میاں مٹھو،ڈونلڈٹرمپ نے خود کو سب کا پسندیدہ صدر قرار دے دیا

  

واشنگٹن (آن لائن)خود پسندی کی انتہا کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو سب کا پسندیدہ صدر قرار دے دیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئے دن اپنی مضحکہ خیز اور لا اْبالی حرکتوں سے اپنی عوام کو حیران و پریشان کرتے رہتے ہیں۔حال ہی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنی ایک پوسٹ شیئر کی گئی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ماسک پہنی ہوئی تصویر اپنے اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ساتھ میں لکھا کہ ’ہم سب نظر نہ آنیوالے چائنہ وائرس کیخلاف متحد ہیں، اوربہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ جب آپ سوشل ڈسٹینس پر عمل نہیں کر سکتے تو چہرے پر ماسک پہننا محب وطن ہونے کی نشانی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں خود ہی منہ میاں مٹھو بنتے ہوئے مزید لکھا کہ ’اْن سے زیادہ کوئی بھی محب وطن نہیں ہے۔‘انہوں نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں لکھا کہ ’آپ سب کا پسندیدہ صدر۔‘امریکی صدر کے اس ٹوئٹ پر ٹوئٹر صارفین نے ملے جلے کمنٹس دیئے جن میں سے کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ اْن کا پسندیدہ صدر باراک اوباما تھا۔ٹوئٹر صارفین کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس ٹوئٹ کا مذاق بھی بنایا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ

مزید :

صفحہ اول -