عید کے بعد پیرعزیزالرحمن ہزاروی کاکانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ

  عید کے بعد پیرعزیزالرحمن ہزاروی کاکانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نوشہرہ (بیورورپورٹ) عید کے بعد پیرعزیزالرحمن ہزاروی کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ. اسلام پسند نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر اسلام دشمنوں کا جینا حرام کردیا ہے. قادیانیوں کے خلاف موثر انداز میں آواز بلند کی جارہی ہے. جمعیت سوشل میڈیا ٹیم ضلع نوشہرہ اور مجلس عاملہ کے اجلاس سے ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی کا خطاب. تفصیلات کے مطابق صوبائی جماعت کی ہدایت پر جمعیت علماء اسلام ضلع نوشہرہ کے سوشل میڈیا سے وابستہ ساتھیوں کا اہم اجلاس زیر صدارت ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی اور بعد ازاں ضلعی مجلس عاملہ کا اجلاس زیر صدارت قاری محمداسلم حقانی ضلعی دفتر نوشہرہ کینٹ میں منعقد ہوا. اجلاس میں ضلع بھر سے سوشل میڈیا سے وابستہ ساتھیوں نے بھرپور شرکت کی.جبکہ مجلس عاملہ کے اجلاس میں اراکین عاملہ کے علاوہ حضرت پیرعزیزالرحمن ہزاروی رحمتہ اللہ کے خلیفہ مولانا فدائاللہ نے شرکت کی. اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام ضلع نوشہرہ کے جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی اور ضلعی میڈیا کوارڈینٹر فضل اکبرباچا نے کہا کہ حق اور باطل کا معرکہ روز اول سے چلا آ رہا ہے. جس جس میدان میں باطل نے حق کے خلاف کمربندی کی. اسی میدان میں سرفروشان اسلام نے انکا مقابلہ کیا. موجودہ دور میڈیا کا دور ہے. اسلام دشمن قوتیں میڈیا کو اسلام کے خلاف استعمال کررہی ہے. سوشل میڈیا ان قوتوں نے بنایا ہی اسلام کے خلاف ہے. لیکن الحمد للہ جمعیت علماء اسلام کے حق اور عظیم مشن کے علمبرداروں نے سوشل میڈیا پر باطل کا بھرپور مقابلہ کیا اور ہر محاذ پر پسپائی پر مجبور کیا. انہوں نے کہا کہ حضرت مولانا پیرعزیزالرحمن ہزاروی رحمتہ اللہ علیہ اسلام کے عظیم داعی اور مجاہد تھے. انہوں نے باطل کے مقابلے میں حق کا پرچم بلند کیا. انکی فقیرانہ اور مجاہدانہ انداز خطابت اور وعظ و نصیحت سے لاکھوں لوگ مشرف بہ اسلام ہوئے اور لاکھوں مسلمانوں نے شریعت کے مطابق زندگی گزارنے کے عہد کئے. جمعیت علمائے اسلام کیلئے انکی خدمات سنہرے حروف سے لکھی جائے گی. انہوں نے کہا کہ عیدالاضحٰی کے فوراً بعد انشائاللہ انکی یاد میں عظیم الشان تعزیتی ریفرنس منعقد کیا جائے گا. جس میں نوشہرہ بھر اور وسطی اضلاع سے جمعیت اور ختم نبوت کے کارکن اور حضرت پیر عزیزالرحمن ہزاروی رحمتہ اللہ علیہ کے مرید و معتقدین شرکت کریں گے.۔