پشاور،سیاحتی مقامات گلیات میں غیر قانونی درجنوں ہیلتھ سنٹرز سیل

پشاور،سیاحتی مقامات گلیات میں غیر قانونی درجنوں ہیلتھ سنٹرز سیل

  

پشاور(سٹی رپورٹر)خیبر پختونخواہ ہیلتھ کیر کمیشن کی آپریشنل اور مانیٹرینگ ٹیم نے عوامی شکایات پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی قیادت میں سیاختی مقامات گلیات میں غیر قانونی میڈیکل پریکٹیشنرز کے خلاف منظم کاروائی کرکے درجنوں ہیلتھ کیر فیسیلیٹیز کو سیل کردیا۔ اور ان کے خلاف kphcc Act کے مقدمات درج کر دئیے۔ جن مقامات پر کاروائی کی گئی ان میں کالاباغ، نتھیا گلی، خانس پور، ایوبیہ شامل ھیں۔ سیل کرنے والے فیسیلیٹیز میں کلینکس، لیبر رومز، لیبارٹریز اور ہو میو پیتھک کلینک شامل ھیں۔ عوام نے ہیلتھ کیر کمیشن کے اس اقدام کو بہت سراہا۔واضح رہے ان مقامات پر سیاخت کے لئے آئے ہوئے سیاح ان اتائیوں اور غیر مستند پریکٹس کرنے والوں کے ہاتھ لگ کر بہت نقصانات سے دو چار ھو جاتے ہیں۔ڈاکٹر مقصود علی نے بطور سی ای او اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے کی عوام کو حکومت کے منشور اور صحت کیے بنیادی اصولوں کے مطابق سہولیات کی فراہمی ہیلتھ کئیر کمیشن کی اولین ذمہ داری ہے۔ ہیلتھ کئیر کمیشن کا بنیادی مقصد صوبہ بھر میں سرکاری و غیر سرکاری سطح پر ہر قسم کے طبی مراکز صحت کی خدمات کے معیار کو بہتر اور محفوظ بنانا اور عطائیت کے خاتمے کے لئے مثر اقدامات کرنا ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -