ضلع دیر لوئر کے مختلف علاقوں میں رات کے وقت ہوائی فائرنگ معمول

  ضلع دیر لوئر کے مختلف علاقوں میں رات کے وقت ہوائی فائرنگ معمول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لوئر دیر (نامہ نگار) ضلع دیر لوئر کے مختلف علاقوں میں رات کے وقت ہوائی فائرنگ معمول بن گیا،ہوائی فائرنگ سے عوام کی نیند خراب ہونے سمیت جانیں ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے،عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا،با خبر زرائع کے مطابق ضلع کے مختلف علاقوں سیار، دانوہ،خال،رباط،مصری شاہ،جندول،شالکنڈی اور دیگر مضافاتی علاقوں میں رات کو ہوائی فائرنگ معمول بن گیا ہے زرائع کے مطابق ان ہوائی فائرنگ سے نہ صرف عوام کی نیند خراب ہوتی ہے بلکہ گرمی کے اس موسم میں اکثر لوگ اپنے گھروں کی چھتوں اور صحن پر سوتے ہیں جس سے جانیں ضائع ہونے کا قوی خدشہ ہے،زرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ یہ ہوائی فائرنگ شادیوں اور یا چور وں کا بہانہ سمجھ کر غیر ضروری ہوائی فائرنگ کرتے ہیں، ان ہوائی فائرنگ سے کبھی کبھار غریب خاندان کا گھر اجڑ جاتا ہے،عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ نے رات میں غیر ضروری ہوائی فائرنگ کا سختی سے نوٹس لیکر ان کا سدباب کیا جائے۔