ڈیرہ،انٹی نارکوٹیکس کی کارروائی، کروڑوں کی منشیات اور موبائل فونز برآمد

ڈیرہ،انٹی نارکوٹیکس کی کارروائی، کروڑوں کی منشیات اور موبائل فونز برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)انٹی نارکوٹکس ڈیرہ کی ڈیرہ درابن روڈ ٹیکن ٹول پلازہ کے قریب کاروائی، استعمال شدہ موبل آئل کی آڑ میں منشیات سمگل کی کوشش ناکام، کروڑوں روپے مالیت کی 153کلو گرام سے زائد اعلی کوالٹی کی چرس برآمد، چارسدہ کے رہائشی دو بین الصوبائی منشیات سمگلر گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق انٹی نارکوٹکس فورس ڈیرہ کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی کی منشیات کے بین الصوبائی سمگلر منشیات کی بھاری کھیپ بلوچستان کے راستے ڈیرہ سمگل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس پر نارکوٹکس فورس ڈیرہ نے ڈیرہ درابن روڈ پر ٹیکن ٹول پلازہ کے قریب ناکہ بندی کرکے مشکوک ڈاٹسن ڈالہ کو تلاشی کیلئے روکا تو گاڑی میں لوڈ استعمال شدہ موبل آئل کے ڈرموں میں چھپائی گئی کروڑوں روپے مالیت کی 153کلو 600گرام اعلی کوالٹی کی چرس کے 128 پیکٹ برآمد کرکے بروز خان ولد یوسف خان اور عاصم ولد نور رحمن سکنائے چارسدہ کو گرفتار کرلیا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس ڈیرہ نے گرفتار منشیات سمگلرز کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ انٹی نارکوٹکس ذرائع کے مطابق مذکورہ منشیات بلوچستان سے ڈیرہ اسماعیل خان سمگل کی جارہی تھی۔