کرک مین خون کی ہولی، فائرنگ سے خاتون دوبیٹوں سمیت جان بحق، دادازخمی

کرک مین خون کی ہولی، فائرنگ سے خاتون دوبیٹوں سمیت جان بحق، دادازخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کرک(بیورورپورٹ) تخت نصرتی کے علاقہ بوگارہ بانڈہ میں آدھی رات کوخون کی ہولی، سفاک قاتلوں نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں زوجہ عبدالناصر مسماۃ (س) بی بی اور ان کے دو بیٹے رائید ناصر، طلحہ ناصر موقع پر جاں بحق جبکہ دادا عربستان شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیاگیا، پولیس ذرائع کے مطابق مجروح عربستان نے رپوٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میں اپنے گھر میں اہلحانہ سمیت خوابیدہ تھا کہ فائرنگ کی آواز سے بیدار ہوا اور پتہ چلا کہ میں شدید زخمی ہوچکا ہوں اور مسماۃ سفیان بی بی، رائید ناصر، طلحہ ناصر موقع پر دم توڑ گئے انہوں نے کہا کہ ہماری کسی کے ساتھ کسی قسم کی عداوت نہیں ہے مقامی پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف قتل اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا، مرحومین کو آبائی قبرستان میں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپردخاک کردیا گیا نمازجنازہ میں سیاسی و شخصیات سمیت تمام مکتبہ فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔