چیئرمین نیب کا مزید عہدے پر رہنااخلاقیات کے منافی،نفیسہ
اسلام آباد (این این آئی) سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے نیب کے چہرے سے نقاب اتار دیا ہے، نیب اور چیئرمین نیب کی ساکھ ختم ہو چکی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کا نیب پر سیاسی انجنیئرنگ کرنے کی بات سچ ثابت ہوئی، آمر اور ان کی باقیات احتساب کوسیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہیں، چیئرمین نیب کا مزید عہدے پر رہنااخلاقیات کے منافی ہے۔ نفیسہ شاہ نے کہاکہ آصف زرداری اور فریال تالپور کو جیل میں رکھا گیا، خورشید شاہ اب بھی نیب کے پاس یرغمال ہیں۔
نفیسہ شاہ