جنوبی وزیرستان لینڈ مائن بم دھماکے میں پانچ بچے شدید زخمی

  جنوبی وزیرستان لینڈ مائن بم دھماکے میں پانچ بچے شدید زخمی

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان لینڈ مائن بم دھماکے میں پانچ بچے شدید زخمی ہو گئے، زخمی بچوں کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق آج بروز منگل سب ڈویژن لدھا کے علاقہ ورزہ ایشنگی میں پہلے سے نصب شدہ لینڈ مائن بم کا زوردار دھماکہ ہوا جسکے نتیجے میں پانچ نو عمر بچے ایاز، قاضی احمد، محمود، جمیل اور شاہ فیصل شدید زخمی ہو گئے جن کو ابتدائی طبی امداد لدھا ہسپتال میں دینے کے بعد مذید علاج کیلئے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا، زخمی بچوں کی عمریں چھ سے گیارہ سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -