رستم،نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی،12 گرفتار،اسلحہ برآمد
رستم(نمائندہ پاکستان) نیشنل ایکشن پلان کے تحت تھانہ جبر کی حدود میں کومبنگ آپریشن، 01 مجرم اشتہاری، جرائم پیشہ عناصر کے 02 سہولت کاروں سمیت 09 مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ بھی برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر زاہداللہ کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری واضح احکامات کے پیش نظر نیشنل ایکشن پلان کے تحت ڈی ایس پی رورل سرکل کی نگرانی اور ایس ایچ او تھانہ جبر بخت زادہ خان کی قیادت میں تھانہ جبر کے ملحقہ علاقوں میں پولیس کا کومبنگ اینڈ سرچ آپریشن کیاگیا، آپریشن کے دوران کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 01 مجرم اشتہاری، جرائم پیشہ عناصر کے 02 سہولت کاروں سمیت 09 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، دوران آپریشنز 01 عدد کالاکوف، 05 عدد پستول اور 117 عدد مختلف ساخت کے کارتوس بھی برآمد کئے گئے، پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے 30 موٹر سائیکل اور مشکوک افراد کا ڈیٹا چیک کیا جن میں 06 مشتبہ افراد کو 107/151 جبکہ 03 افراد کو 55/109 کے تحت گرفتار کرکے مروجہ ایکٹس کے تحت مقدمات درج کیے۔