سی پیک کی جلد تکمیل اور دیگر منصوبوں کو ترجیح دینی ہو گی‘ فائق شاہ

سی پیک کی جلد تکمیل اور دیگر منصوبوں کو ترجیح دینی ہو گی‘ فائق شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ خطے کے حالات تیزی سے بدل رہے ہیں، چین اور بھارت کی کشیدگی ہو یا عالمی معاشی اور دفاعی صف بندی دنیا اپنا مقام بنانے کے لئے سرگرم ہے، پاکستان کو بھی فوری حکمت عملی بنانی ہو گی، اپنے معاشی اور دفاعی اہداف حاصل کرنے کے لیے مشترکہ قیادت اور تھنک ٹینکس کے ذریعے جامع اور جاندار پالیسیاں بنانا ہوں گی، چین اور دیگر ممالک کے ساتھ اپنے اسٹرٹیجک تعلقات بڑھانے ہوں گے، سی پیک کی جلد تکمیل اور دیگر بڑے منصوبوں کو ترجیح دینی ہو گی، پاکستان خطے کا اہم ملک ہے، یہاں غربت، بے روزگاری اور بھوک نے عوام کو تقسیم کر رکھا ہے، حکمران اور تمام ادارے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر منصوبہ بندی کریں، امن ترقی پارٹی عملی خاکہ رکھتی ہے جو پاکستان کی قسمت بدل سکتا ہے۔محمد فائق شاہ نے کہا کہ کورونا نے معاشی اور دفاعی حالات اور دنیا کی سوچ کو تبدیل کر دیا ہے، پاکستان اپنے علاقائی اور ملکی حالات کے مطابق فوری اقدامات کرے تاکہ بدلتی ہوئی دنیا میں اپنا مقام بنا سکے۔