پاک افغان ٹریڈ روٹ روزمرہ کی بنیا دوں پر کھولا جائے‘ فائزہ رشید

پاک افغان ٹریڈ روٹ روزمرہ کی بنیا دوں پر کھولا جائے‘ فائزہ رشید

  

پشاور(سٹی رپورٹر) قومی وطن پارٹی خیبر پختونخوا کی ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر فائزہ رشید نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاک افغان ٹریڈ روٹ روزمرہ کی بنیا دوں پر کھولا جائے تا کہ جن لو گو ں کا اس روٹ سے کا روبا ر وابستہ ہے ان کو ریلیف مل سکے اور وہ دو وقت کی روزی روٹی کما سکے اور اس سے جو بے روزگا ری اور مہنگا ئی کی ایک لہر پیدا ہو ئی ہے اُس میں بھی کمی واقع ہو۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ٹریڈ روٹ کی بندش کی وجہ سے پچھلے کئی عرصہ سے جہاں تاجر برادری متاثر ہوئی وہی ٹرانسپورٹرز اور مزدور طبقہ بھی اس کی لپیٹ سے نہیں بچے ہیں جس کی وجہ اشیا ئے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی اضا فہ دیکھنے کو مل رہا ہے جبکہ دوسری طرف جتنی بے روزگاری خیبر پختونخوا میں ہے وہ کسی دوسرے صوبہ میں نہیں ہے انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی دعویدار پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے الیکشن سے قبل جو ایک کروڑ نوکریاں دینے کے وعدے کئے تھے اس میں کوئی صداقت نظر نہیں آتی جبکہ اس کے برعکس بے روزگاری کی شرح میں خطرناک حد تک اضا فہ ہوا ہے جو افسوسناک ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -