فلور ملز مالکان کو شدید مالی مشکلات کا سامنا،کلیم اللہ امجد
مردان(بیورورپورٹ)خیبرپختون خوا کے فلور ملز مالکان نے آٹے کے ریٹ پنجاب کے برابر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ فلورمالکان شدید مالی مشکلات سے دوچارہیں اس حوالے سے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پاکستان فلور ایسوسی ایشن ضلع مردان کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہواجس کی صدارت ایوان صنعت وتجارت کے صدر کلیم اللہ امجد نے کی اجلاس سے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے چیئرمین محمد اقبال، سابق چیئرمین محمد طارق،فخر زمان طا ہر خیلی،ضلعی صدر مومن خان اورڈاکٹر ظفرعلی سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا فلور ملز مالکان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیاجائے موجودہ صورتحال میں فلور ملز مالکان شدید معاشی مشکلات سے دوچار ہیں مقررین نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوافلور ملز کے گندم کاکوٹہ اور ریٹ پنجاب فلور ملز کے برابر کریں جبکہ پنجاب کی طرح باردارانہ مفت فراہم کی جائیں محمد اقبال نے کہا کہ وزیراعظم دو نہیں ایک پاکستان کے نعرے کو عملی جامہ پہنائے مقررین نے دھمکی دی کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے تو سرکاری کوٹہ نہیں لیں گے۔