درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے‘ ایم پی اے رابعہ بصری
پشاور(سٹی رپورٹر) درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے‘ وزیراعظم کا مشن لیکر آگے بڑھیں گے‘ ٹاؤن ون کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں‘ یہ باتیں گذشتہ روز ایم پی اے رابعہ بصری نے شاہی باغ میں شجرکاری مہم پودا لگاتے ہوئے کہیں‘گزشتہ روز شاہی باغ میں ایک تقریب کا اہتمام کیاگیاتھا جس میں ایم پی اے رابعہ بصری نے پودا لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کیاجبکہ ٹاؤن ون کے ایڈمنسٹریٹر سلیم خان نے بھی پودالگایا اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے رابعہ بصری نے ٹاؤن ون کا شکریہ اداکیا اور کہاکہ ٹاؤن ون کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے دن رات محنت کی اور خصوصا کرونا وبا میں انہوں نے احسن طریقے سے ڈیوٹی انجام دی جس پر ٹاؤن کے ایڈمنسٹریٹر سلیم خان اور فوکل پرسن مدرثر نظر اور عملے کو خرا ج تحسین پیش کرتی ہوں انہوں نے کہاکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور وزیراعظم کے اس مشن کو جاری رکھیں گے اور ہر آدمی دو‘ دو پودے لگائیں کیونکہ اگر درخت ہونگے تو اس ماحو ل بہتر ہو گا اس موقع پر انہوں نے ٹاؤن ون کے عملے میں سینٹائزر اور ماسک بھی تقسیم کئے۔ جس پر ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن ون سلیم خان نے ٹاؤن ون کو خراج تحسین پیش کرنے پر انکا شکریہ اداکیا۔