جنگلات کے حسن کو تباہ کرنیوالوں کیخلاف قانونی کاروائی کی گئی،قاسم خان
پشاور(سٹاف رپورٹر)جنگلات کی کٹائی کا نوٹس لیتے ہو ئے ڈی پی او سوات قاسم علی خان نے ٹمبر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دیا اس سلسلے میں گزشتہ رات ایس ایچ او کبل شریف اللہ خان نے بدوران گشت اپنے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بمقام کبل قلاگے نان کسٹم پیڈ ڈایئنا نمبر AD1977اور AE 3894کے تلاشی لیتے ہوئے مذکورہ ڈایئنوں سے غیر قانونی لوڈ شدہ لرونہ تختے برآمد کرتے ہوئے ملزمان سید علم ولد بونیرے سکنہ قلاگے،محمد ریاض ولد محمد نظیر سکنہ قلاگے کو گرفتارکر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ کبل منتقل کیا جبکہ ایس ایچ او شاہ ڈھیرئی اختر علی خان نے اپنے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دوران موبائل گشت دو نان کسٹم پیڈ ڈایئنوں میں لوڈ شدہ غیرقانونی لکڑی ازقسم بنج برآمد کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا جسکو بعدالت اے سی کبل نے مبلغ 85000روپے جرمانہ کیا ڈی پی او سوات قاسم علی خان نے خبر دار کیا ہے کہ درختوں کی کٹائی میں ملوث افراد اور اْن کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کاروائی جا ری رہے گی اور جو لوگ جنت نظیر وادی سوات کے قدرتی حسن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں اْن کے ساتھ کو ئی رعایت نہیں بر تی جا ئیگی اور ان کے خلاف بھر پور قانونی کاروائی کی جائیگی۔