پشاور،شہر کے مختلف مقامات پر تجاوزات کیخلاف آپریشن،23 کو جرمانے

پشاور،شہر کے مختلف مقامات پر تجاوزات کیخلاف آپریشن،23 کو جرمانے

  

پشاور(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے شہر کے مختلف سیکٹروں میں تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 23 افراد پر جرمانے عائد کئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے شہر بھر میں تجاوزات مافیا کو رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی گئی اور باقاعدہ ان میں پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے جس میں تجاوزات سے پیدا ہونے والی مشکلات بارے کلمات درج تھے تاہم تجاوزات مافیا کی جانب سے اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا تھا جس پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے مختلف سیکٹروں میں کارروائیاں کی گئیں اور 23 افراد کو گرفتار کر کے ان پر جرمانے عائد کئے گئے. ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے کہا ہے کہ تجاوزات مافیا رضا کارانہ طور پر تجاوزات کا خاتمہ کرے بصورت دیگر ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی کیونکہ تجاوزات قائم کرنے سے ٹرانسپورٹروں اور راہ گیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور شہر سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -