صوابی،گدون انڈسٹریل پولیس کے ہاتھوں 2 رکنی چور گروہ گرفتار،موبائل فونز برآمد

صوابی،گدون انڈسٹریل پولیس کے ہاتھوں 2 رکنی چور گروہ گرفتار،موبائل فونز ...

  

صوابی(بیورورپورٹ)گدون انڈسٹریل پولیس نے بین الصوبائی دو رکنی چور گروہ کو گرفتار کر کے لا کھوں روپے مالیت کے سرقہ شدہ موبائل فونز برآمدکر لی۔ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مدعی مقدمہ مراد حسین سکنہ گندف نے مقامی تھانہ میں رپورٹ کی کہ مورخہ سات جولائی کو حسب معمول صبح اپنے دوکان واقع روڈ نمبر 4 نزد سیف کالونی گدون کارخانہ جات کا شٹر کھول کر دیکھا تو کسی نامعلوم چوروں نے دیوار میں سوراخ کرکے12 عدد موبائل جسمیں Not-3، Not-4،Samsung،Q موبائل اور چار عدد سادہ موبائل کو رات کی تاریکی میں سرقہ کرکے لئے مدعی کی رپورٹ پر ملزم/ملزمان نامعلوم کیخلاف مقدمہ درج کیاگیا۔ ڈی پی او صوابی عمران شاہد نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مالمسروقہ کی بازیابی اور نامعلوم چور گروہ کو ٹریس کرنے اور فوری گرفتاری عمل میں لانے کیلئے ڈی ایس پی سرکل ٹوپی افتخارعلی اور ایس ایچ او IDS سب انسپکٹر شمس القمر خان کو سپیشل ٹاسک سونپ دی گئی۔ جوملزم/ ملزمان کو ٹریس کرنے اور مالمسروقہ کی بازیابی کیلئیڈی ایس پی سرکل ٹوپی افتخار علی، ایس ایچ او IDS سب انسپکٹر شمس القمر خان اور تفتیشی افسر اے ایس آئی وقار خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گی۔تشکیل شدہ ٹیم نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر دن رات کی کاوشوں سے مقدمہ کے اصل مرکزی ملزمان کو ٹریس کرکے ملزم محمد نوید ولد علام فرید سکنہ باڑچک (پنجاب) اور ملزم محمد شکیل ولد محمد جمیل سکنہ کوٹلہ(رحیم یارخان) کو گرفتار کرکے جنکے قبضے سے مالمسروقہ موبائل جسمیں Not-3، Not-4،Samsung،Q موبائل اور چار عدد سادہ موبائل 12عدد موبائل فونز برآمد۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -