صوابی،نوجوان کی نعش برآمد،تفتیش شروع
صوابی(بیورورپورٹ) ٹوپی پولیس نے نوجوان کی لاش بر آمد کر کے تفتیش شروع کر دی۔ پولیس تھانہ ٹوپی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے ٹوپی بائی پاس روڈ پر زروبی پل کے مقام پر ستائیس سالہ نوجوان ریاض ولد شہزاد گل کی لاش بر آمد کرلی۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔