ہر گھرکوسوئی گیس اور بنیادی ضروریات کی فراہمی اولین ترجیح ہے: امجد علی خان

ہر گھرکوسوئی گیس اور بنیادی ضروریات کی فراہمی اولین ترجیح ہے: امجد علی خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ہاوٗسنگ ڈاکٹر امجد علی خان اور ممبر قومی اسمبلی سلیم رحمن نے کہا ہے کہ سوات کے گھر گھر کو سوئی گیس کی فراہمی اور بنیادی ضروریات اولین ترجیح ہے تاکہ عوامی زندگی میں آسانی پیدا کی جاسکیں ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پنجیگرام اور تندوڈاگ کو سوئی گیس کی فراہمی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے باقاعدہ گیس کی فراہمی کا افتتاح کیا انہوں نے کہا کہ عوامی مشکلات کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے جس کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے کپتان وزیر اعلیٰ محمود خان سوات سمیت پورے صوبے کے عوام کی مشکلات کے خاتمے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کئے ہیں جس پر پورا ٹیم کام کر رہا ہے اور عوامی مشکلات کو ختم کرنے کیلئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ حلقہ نیابت سمیت پورے سوات کے گھر گھر کو سوئی گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے اور وہ دن دور نہیں جب سوات کے گھر گھر کو بلاتعطل گیس کی فراہمی مکمل ہوجائیگی اور عوامی زندگی میں آسانی پیدا ہوجائیگی۔