عوام کو انصاف کی فراہمی میں سٹیک ہولڈرز کا اہم کردار ہے،اظہر علی خان

عوام کو انصاف کی فراہمی میں سٹیک ہولڈرز کا اہم کردار ہے،اظہر علی خان

  

چارسدہ (بیو رو رپورٹ) ڈسٹرکٹ سیشن جج چارسدہ اظہر علی خان نے کہا ہے کہ عوام کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے میں جوڈیشری سمیت تمام سٹیک ہولڈر زکا اہم رول ہے۔ جوڈیشل ایمپلائیز کے تعاون کے بغیر عدالتی نظام ادھورا ہے۔ وہ جوڈیشل کمپلکس چارسدہ میں آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائز ایسو سی ایشن چارسدہ کے خلف براداری تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ قبل ازیں آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائز ایسو سی ایشن کے صوبائی چیئرمین ولی خان وردگ نے نو منتخب کابینہ کے چیئرمین محمد علی، صدر اللہ نوا ز، جنرل سیکرٹری فضل عالم جان اور دیگر عہدیداروں مظہر حسین، عبدالمصور، حضرت بلال، فضل الہی، محمد اشفاق، سیف اللہ اور مجاہد جان سے ان کے عہدوں کا خلف لیا۔ اس موقع پر ایسو سی ایشن کے مرکزی صدر راشد علی خان، صوبہ پنجاب کے چیئرمین عبدالمناف بھٹی، صوبائی صدر امجد خان شنواری، چیف الیکشن کمشنر وحید جان، چارسدہ بار ایسو سی ایشن کے صدر مجیب الرحمان خان ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ایڈیشنل سیشن ججز، سینئر سول جج، سول ججز اور وکلاء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ خلف برداری تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ڈسٹرکٹ سیشن جج اظہر علی خان نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کر تے ہوئے کہاکہ نئی کابینہ کلرک برادری کے حقوق کے ساتھ ساتھ عدالتوں میں سائلین کو جلد انصاف فراہمی میں بھی اپنا کردار مزید تیز کر لیں تاکہ سائلین کو جلد اور سستا انصاف فراہم کرنے کا خواب حقیقت میں بدل جائے۔ انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس کی وجہ سے عدالتوں میں کام بند پڑ ا تھا جس کی وجہ سے اب عدالتوں پر کام کا بوجھ بڑھ چکا ہے۔ جوڈیشل ایمپلائیز مقدمات کی جلد ازجلد نمٹانے کیلئے عدالتوں سے مکمل تعاون یقینی بنائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ججز، وکلاء اور جوڈیشل ایمپلائیز ایک پیج پر ہونگے تو نہ صرف کرپشن کا خاتمہ ہو گا بلکہ عوام کو بھی فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا۔ ڈسٹرکٹ سیشن جج اظہر علی خان اور سینئر سول جج عمرانہ شاہین نے جوڈیشل کمپلکس کے کلاس فور ملازمین کو شدید گرمی میں بہترین صفائی ستھرائی کرنے پر نقد انعامات سے نوازا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -