جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،ڈی پی او چارسدہ

جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،ڈی پی او چارسدہ

  

چارسدہ (بیو رو رپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد شعیب خان نے کہا ہے کہ سب ملکر چارسد ہ کی سرزمین کو جرائم سے پاک کرینگے۔اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروروں کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا گیا ہے۔ آئی جی خیبر پختونخواہ ثناء اللہ عباسی کے ویژن کے مطابق جدید پولیسینگ اور سمارٹ ورکنگ سے عوام کیساتھ شائستہ برتاؤ کیا جائے۔وہ پولیس ہیڈکوارٹرز میں پولیس افسران کے منعقدہ کرائم میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں میں ایس پی انوسٹی گیشن افتخار شاہ خان، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن سعید خان، ڈی ایس پی شبقدر فاروق زمان خان اور سرکل شبقدر کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں پولیس افسران کی کارکردگی کا جائزہ لے کرنئے احداف کا تعین کیا گیا۔ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آئی جی خیبر پختونخواہ ثناء اللہ عباسی کے ویژن کے مطابق جدید پولیسینگ اور سمارٹ ورکنگ سے عوام کیساتھ شائستہ برتاؤ اور فوری ریسپانس دیا جائے۔تمام پولیس افسران قانون کے یکساں طور پر نفاذ کو یقینی بنا تے ہوئے مزید بہتری لائیں۔انہوں نے کہا کہ تمام ایس ایچ اوزکو کارکردگی کی بنیاد پر تعینات کیا جائے گا۔ پولیس افسران کی کارکردگی کاباقاعدہ جانچ پڑتال کررہے ہیں۔ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کو محکمانہ سزاؤں کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔ڈی پی او چارسدہ نے مزید کہا کہ عوامی خدمات کے پیش نظراپنے جذبات کو روٹین ورکنگ میں شفٹ کریں۔جرائم پیشہ عناصر کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ آپریشن کئے جائیں تاکہ عوام کے جان و مال کے دشمن پیشہ ور مجرمان کو قانون کی گرفت میں لانے کا عمل مزید تیز ہو سکے۔سنگین مقدمات (قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، چوری، راہزنی،اغواء) کو جلد از جلد یکسو کریں۔اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا۔انہو ں نے کہا کہ سب ملکر چارسدہ کی سرزمین کو جرائم سے پاک کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -