تیمرگرہ میں 5 مقامات پر مال مویشی منڈیاں قائم

تیمرگرہ میں 5 مقامات پر مال مویشی منڈیاں قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لوئر دیر (نامہ نگار) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن تیمرگرہ نے پانچ مقامات پر مال مویشی منڈیاں قائم کر دی جبکہ عید الاضحی میں تمام سینی ٹیشن عملے کی چھٹیاں منسو خ کر دئے ہیں ان خیالات کا اظہار تحصیل میونسپل افیسر تیمرگرہ شکیل حیات نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت اور کووڈ 19کے ایس او پیز پر عمل درامد کیلئے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن تیمرگرہ نے ترئی،بانڈگئی،تالاش،میاں بانڈہ اور دانوہ کے مقام پر مال مویشی منڈی قائم کر دی گئی ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر جراثیم کش اسپرے کے ساتھ ساتھ،جانوروں کا فضلہ کو بروقت ٹھکانے لگانے اور خریداریوں کیلئے اگہی بینرز اوازں کر دی گئی ہے جبکہ بیوپاریوں کو ماسک پہننے اور سینی ٹائرز رکھنے کو پابند کیا گیا ہے،ٹی ایم او شکیل حیات نے بتایا کہ عید الاضحی میں ٹی ایم اے کے تمام سینی ٹیشن سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دئے ہیں جبکہ الائش کو تلف کرنے کیلئے امسال جدید پلاسٹک بیگ تیار کیے گئے ہیں جس کو بروقت ٹھکانے لگائے جائیں گے۔انھوں نے کہاکہ تیمرگرہ ضلع کا ہیڈ کوارٹر ہے انشاء اللہ صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ایک خوبصورت اور ماڈل سٹی بنایا جائیگا۔