کورونا سے سول ایوی ایشن شدید متاثر، 4 ماہ میں 30 ارب کا نقصان
کراچی(این این آئی)کورونا وائرس سے پھیلنے والی وبا ء کے باعث ہوا بازی کی صنعت متاثر ہونے سے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو چار ماہ میں 30 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے ڈائریکٹرجنرل سول ایوی ایشن حسن ناصر جامی کے مطابق کورونا وائرس کے بعد پیدا ہونے صورتحال کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کوآمدنی کی مد میں ماہانہ 8ارب روپے نقصان ہورہا ہے جبکہ مارچ سے اب تک 30ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے ڈی جی سی اے اے کے مطابق تمام ایئرلائنز نے سول ایوی ایشن سے فی ال حال ایئرپورٹ چارجز نہ لینے کی درخواست کی ہے اس متعلق معاملہ سی اے اے بورڈ کو بھیج رہے ہیں بورڈ کی منظوری کے بعدایئرلائنز کے سی اے اے چارجز کو کورونا کے بعد لینا شروع کیا جائے گا۔
سول ایوی ایشن