نقیب اللہ قتل کیس، راؤ انوار کیخلاف 2 گواہ بیان سے منحرف
کراچی(این این آئی)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت میں نیا موڑ آگیا سابق ایس ایس پی راؤ انوار کیخلاف 2اہم گواہ بیان سے منحرف ہوگئے عدالت نے 28 جولائی تک مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت میں نیا موڑ آگیا سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کیخلاف 2اہم گواہ اپنے بیانات سے منحرف ہو گئے گواہوں میں پولیس اہلکارشہزادہ جہانگیر اوررانا آصف شامل ہیں گواہوں نے عدالت مین بیان دیاکہ سابق ایس ایس پی کیخلاف بیان زبردستی لیا گیا گواہ رانا آصف نے بیان دیا میرے علم میں یہ واقعہ نہیں ہے جبکہ گواہ شہزاد جہانگیر نے بیان دیا کہ مجھ سے زبردستی بیان لیا گیا تھا سابقہ بیان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔دوسری جانب مدعی مقدمہ کے وکیل صلاح الدین پنہورایڈووکیٹ نے کہاکہ گواہان نے سابق ایس ایس پی راؤ انوار کے دباؤ میں آکر بیان تبدیل کیا گواہوں کے بیانات کی تبدیلی کے خدشات سے متعلق پہلے ہی اظہار کرچکے ہیں مقدمے کی سماعت کے موقع پر راؤ نوار سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے عدالت نے 28 جولائی تک مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
گواہ منحرف