ن لیگ کا کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کی بجائے ان کوبے یارومددگار چھوڑنے پر تشویش کا اظہار

ن لیگ کا کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کی بجائے ان کوبے یارومددگار چھوڑنے پر ...

  

پشاور(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کے مرکزی و صوبائی عہدیداروں کی طرف سے دھاندلی سے مسلط ہونے والے حکمرانوں کی طرف سے کشمیریوں کا عملی طو رپر ساتھ دینے کی بجائے کشمیریوں کو بھارتی جارحیت کی آگے بے یار و مددگار چھوڑنے اور صرف تقریروں کا ڈھول رچانے پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سینیٹر پیر صابر شاہ صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید ایم این اے ضلع پشاور صدر راشد محمود خان بابوزئی،مسلم لیگ (ن) قبائلی اضلاع کے سینئر رہنما سید ولی شاہ آفریدی اور صوبائی نائب صدر خانم اللہ ایڈووکیٹ نے کشمیریوں کو نظر انداز کرنے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کی طرف سے بھی تبدیلی سرکار کی کشمیری پالیسی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ حکمرانوں کی پالیسی یہی رہی تو کشمیر سات سو سال تک آزاد نہیں ہوسکتا۔ مسلم لیگ(ن) رہنماؤں نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کے دور حکومت میں کشمیریوں کا عملی طور پر ساتھ دیا گیا تھا اس سے کشمیریوں کے حوصلے بڑھے تھے جبکہ دھاندلی سے مسلط ہونے والے سیلیکٹڈ وزیر اعظم عمران نیازی نے کشمیر پر سودا بازی کر چکے ہیں۔ بھارت ستر سال تک کشمیر پر قبضے کی جرات نہیں کر سکتا لیکن عمران نیازی کی کشمیر پر سودا بازی کی وجہ سے بھارت میں کشمیر پر قبضہ کر دیا گیا اور کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے پاکستان کے عوام کشمیروں کے ساتھ ہے اور ساتھ رہنینگے اور حکمرانوں کی طرف سے کشمیر پر سودے بازی کا حساب دینے پڑیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -