فوڈ اتھارٹی کا تحصیل رستم کا دورہ
رستم (نمائندہ پاکستان) کے پی فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے آفیسران کا تحصیل رستم کا اچانک دورہ،کریانہ سٹورز سے ممنوعہ اشیائے خوراک برآمد کرنے پر تین دکانیں سیل، گندہ پانی میں سبزی دھونے والوں پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کے پی فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد آصف چمکنی کے خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد علی کی نگرانی میں فوڈ سیفٹی آفیسران شیر حسن خان اور شفیق احمد نے رستم بازار کا اچانک دورہ کیا اور کاروائی کرتے متعدد کریانہ سٹورز کی چیکنگ کے دوران دکانوں سے ایکسپائر گھی، مصالحہ جات، سویٹ اور چائے سمیت ممنوعہ خوراک برآمد کرکے تین کریانہ سٹورز کو سیل کرکے بھاری جرمانہ کیا گیا جبکہ راستہ میں صوابی روڈ کاروائی کرتے ہوئے ندی کے نالے میں سبزی دھونے والوں کو موقع پر بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے ایپمرومنٹ نوٹسز بھی جاری کئے گئے۔