سخاکوٹ،مٹی کا تودہ گرنے سے 5 سالہ بچہ جاں بحق،2 زخمی

سخاکوٹ،مٹی کا تودہ گرنے سے 5 سالہ بچہ جاں بحق،2 زخمی

  

سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان)سخاکوٹ کے نواحی گاؤں گلوشاہ میں مٹی کا تودہ گرنے سے پانچ سالہ بچہ جاں بحق، مٹی تلے دبنے سے دو بچے شدید زخمی بھی ہو گئے۔سخاکوٹ ضنگل پٹے کا رابطہ پل پانی میں بہہ گئی علاقے کا رابطہ منقطع۔سٹیل ملز کی لائن گرنے سے سخاکوٹ اور متعلقہ مضافات کی بجلی سپلائی منقطع ۔تفصیلات کے مطابق:۔سخاکوٹ کے نواحی گاؤں گلوشاہ میں بارش کی وجہ سے مٹی کا تودہ گرنے سے پانچ سالہ بچہ جرید خان ولد عبید الرحمان مٹی تلے دب کر موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دو لڑکے وقار خان ولد سرزمین خان بمعر تقریبا13سال اور یعقوب خان ولد رفیع الدین بمعر 12سال مٹی تلے دب کر شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے تینوں کو مٹی سے نکال کر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال درگئی منتقل کیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے بچے بکریاں اور گائے چرا رہے تھے کہ اس دوران مٹی کا تودہ گرنے سے مٹی تلے دب گئے ریسکیو اہلکاروں اور مقامی رضاکاروں نے لاش اور زخمیوں کو مٹی سے نکال کر درگئی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -