آل گورنمنٹ ایمپلائز نوشہرہ کے احتجاج میں 27ایسوسی ایشنز کی شرکت

آل گورنمنٹ ایمپلائز نوشہرہ کے احتجاج میں 27ایسوسی ایشنز کی شرکت

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائینس نوشہرہ کی 27ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں اور کارکنوں کا مردان احتجاجی مظاہرے میں کثیر تعداد میں شرکت نوشہرہ کے جلوس کی قیادت آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائینس کے صوبائی صدر اسلام الدین بٹکزئی، ایپکا کے مرکزی صدر فضل غفار باچہ، آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائینس کے ضلعی صدر محمد ادریس ہاشمی، ٹی ایم اے نوشہرہ کے صدر گوہر خان، ٹی ایم اے پبی کے صدر اختر علی خان، جنرل سیکرٹری مراد خان، انجمن پٹواریان و قانون گو یاں کاشف خان خویشگی، آل ویلج و یونین کونسل سیکرٹری ایسوسی ایشن کے صدر نور محمد خان کر رہے تھے جلوس سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ تھا روانگی سے قبل آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائینس کا ایک مشاورتی اور دعائیہ اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر اسلام الدین بٹکزئی منعقد ہوا جس میں محمد ادریس ہاشمی نے تمام شرکا ء کو ہدایات دئیے شرکا کی گاڑیوں پر بینرز اور پلے کارڈ لگے ہوئے تھے جس پر ان کے مطالبات درج تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -