تمام اپوزیشن جماعتیں مڈٹرم الیکشن پر متفق، رانا ثناء اللہ
فیصل آباد(آن لائن)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدراورسابق صوبائی وزیرقانون راناثنااللہ نے کہاہے کہ تمام اپوزیشن جماعتیں مڈٹرم الیکشن پرمتفق ہیں جبکہ بعض حکومتی ارکان بھی عمران خان سے نجات چاہتے ہیں، صرف کابینہ میں دہری شہریت والے نہیں پی ٹی آئی کے کام،حکومت اورزبان بھی دہری ہے۔ماضی میں مسلم لیگ ن کے بعض ارکان پر دہری شہریت کاالزام عائد کرنے والوں کی نصف حکومتی آبادی دہری شہریت کی حامل نکلی ہے۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے عوام کوکوروناسے نجات مل رہی ہے بہت جلد حکومتی ٹولے سے بھی نجات ملنے والی ہے۔ اے پی سی میں جمہوریت اورآئین کے مطابق اہم فیصلے کئے جائیں گے۔برطرف جج ارشدملک کے فیصلے کی اب کوئی قانونی اوراخلاقی حیثیت نہیں رہی نوازشریف کی عزت میں اضافہ ہواہے توقع ہے کہ اُن کودی گئی سزا100 فیصدختم ہوگی۔
رانا ثناء اللہ