نومبر کے شروع میں تمام سیاحتی مقامات کومکمل کھولنے کی تجویز

نومبر کے شروع میں تمام سیاحتی مقامات کومکمل کھولنے کی تجویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن) ٹورازم ریکوری ایکشن کمیٹی نے سیاحت کی دو مراحل میں بحالی کے لیے تجاویز مرتب کرلیں، تجاویزنیشنل ٹورازم بورڈ کو جمع کرادی گئیں، نومبر کے شروع میں تمام سیاحتی مقامات کھولنے کی تجویز دی گئی۔ نیشنل ٹورازم بورڈ نے کورونا کے باعث بند ہونیوالی سیاحت کی بحالی کے لیے ٹورازم ریکوری ایکشن کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی نے پہلے فیز میں اگست کے آخر میں پاکستان بھر سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نشاندہی کیے جانے والے سیاحتی مقامات کھولنے کی تجویز دی۔ سیاحتی مقامات پر متعلقہ ضلع کی انتظامیہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے انتظامات کرے گی۔انتظامیہ کی جانب سے نشاند ہی کیے جانے والے سیاحتی مقامات پر صرف رجسٹر ٹور آپریٹرز کو ٹور لے جانے کی اجازت ہو گی۔ پرائیویٹ گاڑیوں پر فیملیز سیاحتی مقامات پر ہوٹل کی بکنگ دکھا کر جا سکیں گی۔ تمام تجاویز 22 جولائی کو نیشنل ٹورازم بورڈ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی، جہاں سے حتمی منظوری کے بعد عمل درآمد شروع ہوگا۔
سیاحتی مقامات

مزید :

صفحہ آخر -