غیر اعلانیہ اور لمبی لوڈ شیڈنگ نے عوام کو تباہ کردیا ہے،ذوالفقار شاہ

غیر اعلانیہ اور لمبی لوڈ شیڈنگ نے عوام کو تباہ کردیا ہے،ذوالفقار شاہ

  

میرپورخاص(بیورورپورٹ) ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ نے واپڈا کے افسران کو اپنے بیان میں واضح کیا ہے اگر ان کی عوام کے ساتھ زیادتی ایک ہفتے کے اندر ختم نہ گئی تو وہ پوسٹ آفس چوک سے حیسکو میرپورخاص ڈویژن کے خلاف احتجاجی مہم کا آغاز کریں گے انہوں نے اپنے جاری ہونے والے بیان میں کہا کہ بہت ہوگیا حیسکو میرپورخاص ڈویژن میں غریب عوام پر ظلم کیا جارہا ہے غیر اعلانیہ اور لمبی لوڈ شیڈنگ نے عوام کو تباہ کردیا ہے، لوگ شدید گرمی میں گھروں میں قید ہوکر رہ گئے ہیں، جبکہ شہر ی پانی کی سپلائی سے بھی محروم ہوچکے ہیں اور آئے دن ٹرانسفارمر جل رہے ہیں اور حیسکو اہلکار پیسے جمع کرنے کے لیے جلے ٹرانسفارمر میں مرمت نہیں کرتے ہیں، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہی ظلم عوام کے ساتھ ہوتا رہ اور حیسکو کے افسران نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو ایک ہفتے بعد وہ پوسٹ آفس چوک سے اپنی احتجاجی مہم شروع کریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -