کوئٹہ، بدعنوانی پر ٹی بی کنٹرول پروگرام کا سابق صوبائی منیجر گرفتار
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ میں محکمہ اینٹی کرپشن نے بدعنوانی اور اختیارات کے غلط استعمال پر ٹی بی کنٹرول پروگرام کے سابق صوبائی منیجر ڈاکٹر احمد ولی کو گرفتار کرلیا۔
محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق ڈاکٹر احمد ولی نے گلوبل فنڈز پروگرام میں خردبرد کرتے ہوئے لاکھوں روپے غیر قانونی طور پر اپنے ذاتی اکاو¿نٹ میں منتقل کئے۔حکام کے مطابق انکوائری مکمل ہونے کے بعد مقدمہ درج کر کے ٹی بی کنٹرول پروگرام کے سابق صوبائی منیجر کو گرفتار کیا گیا۔