پرسوں رات کوچاند کی پیدائش ہوچکی تھی،فوادچودھری

پرسوں رات کوچاند کی پیدائش ہوچکی تھی،فوادچودھری
پرسوں رات کوچاند کی پیدائش ہوچکی تھی،فوادچودھری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہاہے کہ پرانی ٹیکنالوجی سے چاند دیکھنا حلال ہے تونئی سے حرام کیوں؟،پرسوں رات کوچاند کی پیدائش ہوچکی تھی۔

وفاقی سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے نجی ٹی وی کے مارننگ پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ احتساب کا کیا طریقہ کارہونا چاہیے؟، حکومتوں کونئے چیلنجزکا سامنا رہتا ہے،حکومت کے لیے اپوزیشن کوئی مسئلہ نہیں،ہماری کارکردگی ن لیگ اورپیپلزپارٹی سے بہترہے۔

فواد چودھری نے کہاکہ لوگوں کی ہم سے توقعات زیادہ ہیں،ہمارے پاس سیاسی جماعتیں چھوٹی اوران کے رہنما بڑے ہوتے ہیں، اگروزیراعظم کا وزیراعلیٰ کواعتماد حاصل ہے تووہ کام کرتے رہیں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -