رحیم یار خان، خاتون سے تعلقات کے شبہ میں جرگے نے اس شخص کو کیا سزا دی؟ حیران کن خبر آ گئی
رحیم یار خان (ویب ڈیسک) رحیم یار خان کے موضع نیل گڑھ میں غیرت کے نام پر ایک شخص پر جرگے میں تشدد کیا گیا اور سزا کی ویڈیو بھی بنائی گئی۔پولیس کے مطابق خاتون سے تعلقات کے شبے میں مبینہ جرگہ ہوا جس کے فیصلے تک ملزم کو قید رکھا گیا۔
محض الزام کی بنیاد پر ایک شخص کو جرگے میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اس کے سر کے بال، مونچھیں اور بھنویں مونڈھ دی گئیں جب کہ چہرے اور سر کو کالا کیا گیا، یہی نہیں بلکہ جرگے کے فیصلے کے تحت متاثرہ شخص کو سزا دینے کی ویڈیو بھی بنائی گئی۔ واقعے پر فریقین نے صلح کر لی ہے تاہم پولیس نے ویڈیو وائرل ہونے پر مقدمہ درج کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔