"ہزاروں شہریوں کی ہلاکت اس لیے ہوئی کیونکہ چین نے اس شخصیت کو خرید لیا تھا" امریکی وزیر خارجہ نے بڑا الزام عائد کردیا

"ہزاروں شہریوں کی ہلاکت اس لیے ہوئی کیونکہ چین نے اس شخصیت کو خرید لیا تھا" ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہمارے ہزاروں شہری اس لیے ہلاک ہوئے کیونکہ چین نے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کو خرید لیا تھا۔

امریکی وزیرخارجہ نے یہ بات برطانوی اراکین پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔

صدر ٹرمپ کےسینیر اتحادی مائیک پومپیو نے کہا ڈاکٹر ٹیڈ روس نے عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) کا ڈائریکٹر جنرل بننے کے لیےچین کے ساتھ معاملات چل رہے تھے۔

پومپیو آج کل برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے بھی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

برطانیہ کے حکومتی اور اپوزیشن اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے پومپیو نے کہا ہے کہ یہ (ڈبلیو ایچ او)سائنسی نہیں سیاسی جماعت بن چکی ہے اور اس ضمن میں ہم اپنے ماہرین سے بات کررہے ہیں۔

حالیہ مہینوں میں لندن واشنگٹن میں باہمی قربت میں اضافہ ہوا ہے۔ یہاں تک کہ اس نے چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کے حوالے سے اپنا موقف تبدیل کر دیا اور اسے پانچویں نسل کے نیٹ ورک تیار کرنے سے بھی خارج کردیا ہے ۔ برطانیہ نے چینی کمپنی کو اپنا سامان 2027 تک واپس لے جانے کے بھی کہا ہے۔

نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مائیک پومپیو نے کہا کہ وزیر اعظم جانسن اس مسئلے کے بارے میں درست ہیں۔ بیجنگ نے اس کا جواب دیتے ہوئے لندن پر امریکیوں کے ذریعہ دھوکہ دہی کا الزام لگایا۔

لندن نے چین کو اس وقت غصہ دلایا جب اس نے اعلان کیا کہ وہ تقریبا 3 ملین ہانگ کانگ کے باشندوں کو برطانوی شہریت دینے میں مدد فراہم کرے گا۔ یہ اعلان چین کے قومی سلامتی کے قانون کے جواب میں کیا گیا جو بیجنگ نے سابقہ برطانوی کالونی پر گذشتہ ماہ نافذ کیا تھا۔