الیکشن کمیشن نے پولیٹیکل فنانس ونگ سے متعلق سیاسی جماعتوں کے گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں

الیکشن کمیشن نے پولیٹیکل فنانس ونگ سے متعلق سیاسی جماعتوں کے گوشواروں کی ...
الیکشن کمیشن نے پولیٹیکل فنانس ونگ سے متعلق سیاسی جماعتوں کے گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی اپنی اتحادی سیاسی جماعتوں سمیت 19 پارٹیوں کیخلاف درخواست پر پولیٹیکل فنانس ونگ سے متعلق سیاسی جماعتوں کے گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کی اپنی اتحادی سیاسی جماعتوں سمیت 19 پارٹیوں کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،تحریک انصاف کی جانب سے وکیل شاہ خاور الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،وکیل شاہ خاور نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ بہت ساری سیاسی جماعتوں کے گوشواروں اورآڈٹ رپورٹس میں تضاد ہے ،چند سیاسی جماعتوں نے آڈٹ کے بغیرمالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرائیں ۔

الیکشن کمیشن نے پولیٹیکل فنانس ونگ سے متعلق سیاسی جماعتوں کے گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں،ممبرالیکشن کمیشن پنجاب نے کہاکہ کورونا کی وجہ سے کچھ افسر غیرحاضر ہیں ،الیکشن کمیشن نے کہاکہ پولیٹیکل فنانس ونگ کی رپورٹ دیکھ کر سیاسی جماعتوں کونوٹس جاری کرنے کافیصلہ کرینگے ،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -