خیبرپختونخوا حکومت نے پلاسٹک ویسٹ سے ایل پی جی تیار کرنے کے پہلے منصوبے کاآغاز کردیا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا حکومت نے پلاسٹک ویسٹ سے ایل پی جی تیار کرنے کے پہلے منصوبے کاآغاز کردیا،محکمہ سائنس اینڈٹیکنالوجی نے رنگ روڈ ہزار خوانی کے مقام پر پلانٹ لگا دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پراجیکٹ انچارج نے کہاکہ پلانٹ میں 100 کلو پلاسٹک ویسٹ سے 60 کلوگیس بن سکے گی ،پلاسٹک ویسٹ سے ایل پی جی تیار کرنے کاتمام ترعمل ماحول دوست ہوگا،پراجیکٹ انچارج کاکہناہے کہ اس عمل کے دوران کسی بھی قسم کی مضرصحت گیس کااخراج نہیں ہوگا۔